• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 7 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے پر اسکول وین ڈرائیور کو 14 سال قید کی سزا

کراچی میں 7 سال کی اسکول طالبہ کو ہراساں کرنے کے جرم میں اسکول وین ڈرائیور کو 14 سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت میں وین ڈرائیور اویس خان کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا دی گئی۔

ملزم نارتھ ناظم آباد کی بچی کو اسکول اور گھر کے لیے پک اینڈ ڈراپ کیا کرتا تھا۔ 

غیر اخلاقی حرکات کرنے پر بچی نے والدین کو آگاہ کیا، جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید