• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک: پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں 3 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق بانڈہ داؤد شاہ میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ میں 3 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایس ایچ او اور 2 پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔

کرک پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایچ او عمر نواز اور 2 کانسٹیبل گاڑی میں گشت میں نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

قومی خبریں سے مزید