• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور: چیز خریدنے گھر سے باہر جانیوالی 5 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قصور میں 5 سال کی بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ قصور کے قصبے اولکھ صدر پھول نگر میں پیش آیا جہاں سے 5 سال کی بچی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق 5 سالہ فاطمہ گزشتہ روز اپنے گھر سے چیز لینے گئی تھی اور پھر واپس نہ آئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ بچی کے گھر واپس نہ آنے پر اس کی تلاش کی گئی اور دوران تلاش بچی کی لاش ایک ویران حویلی سے ملی جسے قتل کرنے کے بعد وہاں دفنا دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید