• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے سازش کرنے کا امریکی الزام مسترد کر دیا

چینی وزارت خارجہ —فائل فوٹو
چینی وزارت خارجہ —فائل فوٹو

چین نے امریکا کی جانب سے لگایا جانے والا سازش کا الزام مسترد کردیا۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ چین کے کسی بھی ملک سے تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہوتے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ چین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سازش کرنے کا الزام مسترد کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دوسری جنگ عظیم کی یادگاری تقریب میں روس، شمالی کوریا رہنماؤں کو بلانا امریکا کے خلاف سازش نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید