بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ آبپاشی پنجاب نے صوبہ بھرکی سرکاری اراضی پرقائم بستیوں کوخالی کرانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرمیں محکمہ آبپاشی کی اربوں روپے مالیتی قیمتی اراضی پرلوگوں نے قبضے کرکے مکانات وغیرہ تعمیرکررکھے ہیں جبکہ ان آبادیوں کی وجہ سے نہروں اورراجباہوں میں فضلاء اورگندگی بڑھنے سے پانی خراب ہورہاہے اورکئی مقامات پرپانی بلاک ہونے سے نہری پشتوں کونقصان ہورہاہے۔اکومتی احکامات پرضلعی حکام محکمہ انہارنے تمام ایس ڈی اوزکوآگاہ کردیاہے۔وفاقی حکومت کے حکم پرمحکمہ ریلوے نے اپنی زمین کوقبضہ مافیاسے واگزارکرواکراستعمال میں لانے اورمحکمہ کی آمدن بڑھانے کی ہدایت کی ہے اس سلسلہ میں ملک بھرکے تمام ڈویژنل ریلوے سپرنٹنڈنٹس اوراسٹیشن ماسٹرزکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریلوے کی کمرشل اوررہائشی اراضی کی نشاندہی کرکے مفصل رپورٹس روانہ کریں تاکہ متعلقہ اراضی پرپلازے اوررہائشی سکیمیں تیارکرکے کرایے پردے کرریلوے کی آمدن میں اضافہ کیاجاسکے حکومتی احکامات پررحیم یارخان ضلع کے ریلوے حکام نے عملدرآمدکرتے ہوئے فہرستیں مرتب کرناشروع کردی ہیں۔