• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑک پر پڑے پانی سے اہلیہ کو گزارنے کیلئے جان سینا آگے آگئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی اداکار و ریسلر جان سینا کو لوگ ان کی طاقت اور سخت جسمات کی وجہ سے جانتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ان کے نرم اور مددگار ہونے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

جان سینا نے اپنے مداحوں کو یاد دلایا ہے کہ وہ ٹی وی پر نظر آنے والے جھگڑالو اور مار دھاڑ کرنے والے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں بہت نرم اور مددگار انسان ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 45 سالہ جان سینا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنی اہلیہ کی مدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 راستے میں سڑک پر پانی پڑا ہونے کی وجہ سے جان سینا نے اپنی اہلیہ کو اٹھا کر راستہ پار کرایا اور پھر ان کے لیے گاڑی کا دروازہ بھی کھولا۔

یہی نہیں گاڑی میں روانگی سے قبل جان سینا نے وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ سے بھی ہاتھ ملایا۔

جان سینا کی ویڈیو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور ان کے اس انداز کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید