• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ، اکشے کے ساتھ فلم میں کام کرنے والے اشیش وارنگ چل بسے

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

معروف بھارتی اداکار اشیش وارنگ جنہوں نے امیتابھ بچن اور اکشے کمار کے ساتھ  فلموں میں کام کیا ہے، 55 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اشیش وارنگ نے اپنے کیریئر میں کئی معروف ہندی فلموں میں کردار ادا کیے، جن میں سوریاونشی، مردانی، سمبا، سرکس اور ایک ولن ریٹرنز شامل ہیں۔ خاص طور پر ان کے پولیس افسر کے کردار شائقین میں بے حد مقبول ہوئے اور ان کی پہچان بن گئے۔

اشیش نے صرف بالی ووڈ ہی میں نہیں بلکہ مراٹھی ڈرامہ، فلم اور کمرشل پروجیکٹس میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اپنے فلمی سفر کے دوران انہیں بالی ووڈ کے بڑے ناموں جیسے امیتابھ بچن، عامر خان، رانی مکھرجی، اجے دیوگن، اکشے کمار، کترینہ کیف، رنویر سنگھ، آشو توش رانا، جان ابراہم اور ڈائریکٹر روہت شیٹی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، وہ اکثر ان یادگار لمحات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کرتے تھے۔

اداکار کے انتقال پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید