پاک بحریہ کے اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف برائے آپریشنز کموڈور راؤ احمد عمران نے کہا ہے کہ پاک بحریہ دنیا کے جدید ترین میزائل سسٹم سے مسلح ہو چکی ہے۔
راؤ احمد عمران نے کہا کہ تمام میزائل پاکستان میں ہی تیار کیے گئے، جو حملہ کرنے والے دشمن کو فضا، سمندر اور زمین پر تباہ و برباد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاک بحریہ کے جدید ترین جنگی جہاز پی این ایس تیمور پر جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر کو خصوصی انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ پاک بحریہ کے لانگ رینج میزائل اور ہتھیار دنیا کے ترقی یافتہ ترین ملکوں کے ہتھیاروں سے کم نہیں۔
پی این ایس تیمور پر کیپیٹل ٹاک اسپیشل نیوی ڈے پر پیر کی شب 8 بجے جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔