بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ ہائی فلَڈ کا ڈیٹا شیئر کرتا رہا ہے۔
رندھیر جیسوال نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کے ساتھ فلَڈ ڈیٹا کا اشتراک اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی سفارتی چینلز کے ذریعے پاکستان کے ساتھ ہائی فلَڈ کا ڈیٹا شیئر کرتے رہے ہیں۔