• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونیوالے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا: بھارتی وزیرِ خزانہ

بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نرملا سیتارامن نے کہا کہ حکومت اِن برآمد کنندگان کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرائے گی جو امریکی حکومت کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف کے نفاذ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز ’انڈیا ٹوڈے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نئی دہلی اس بات سے آگاہ ہے کہ امریکی فیصلے نے متعدد بھارتی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے اور حکومت ان کے لیے ریلیف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

نرملا سیتارامن نے واضح کیا کہ حکومت جَلد ہی امدادی اقدامات کا اعلان کرے گی تاکہ برآمد کنندگان اپنی مالی مشکلات پر قابو پا سکیں اور عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو برقرار رکھ سکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید