• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدیر: اقبال نظر

صفحات: 248، قیمت: 600 روپے

ناشر: کولاژ پبلی کیشنز، کراچی۔

فون نمبر: 2971292 - 0300

ایک زمانے میں کئی ادبی جریدے کراچی کی شناخت تھے،لیکن گرانی کے بوجھ سے ایک ایک کر کے سب بند ہوگئے۔’’کولاژ‘‘ کراچی کا واحد ادبی رسالہ ہے، جو سال میں دو مرتبہ ضرور شایع ہوتا ہے، یہ اقبال نظر کے مستقل مزاج ہونے کی دلیل ہے۔ اقبال نظر برّصغیر کے ممتاز و معتبر شاعر، نظر امروہوی کے صاحب زادے اور بہترین افسانہ نگار ہیں۔ 

اُن کی کوشش ہوتی ہے کہ’’کولاژ‘‘ کا ہر شمارہ کسی نہ کسی خصوصیت کا حامل ہو۔ ہمارے پیشِ نظر’’کولاژ‘‘ کا 20واں شمارہ ہے، جس کا سرِورق حسبِ روایت نام ور شاعر اور کہانی کار، گلزار نے بنایا ہے۔ زیرِ نظر شمارے میں حمد و نعت کے علاوہ غزلیں، نظمیں، افسانے، تنقیدی و تحقیقی مضامین، رپورتاژ، گوشۂ گوش گزار، تبصرے، تاثرات اور خطوط پر مشتمل سلسلے ہیں۔ 

جن اہم قلم کاروں کی نگارشات شائع ہوئی ہیں، اُن میں جاوید صدیقی، انور شعور، سلیم کوثر، صلاح الدّین حیدر، ڈاکٹر انیس اشفاق، ڈاکٹر فاطمہ حسن، صفدر صدیق رضی، باصر سلطان کاظمی، ڈاکٹر آفتاب مضطر، سعود عثمانی، اخلاق احمد، شاہین مفتی، انجم عثمانی، نصیر احمد ناصر، ایاز محمود اور حفیظ خان کے اسمائے گرامی نمایاں ہیں۔