• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل کی گھڑی میں افغان بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں افغان بھائیوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

بیرسٹر سیف نے افغان قونصلیٹ کا دورہ کیا اور وہاں حکام سے ملاقات میں زلزلے کے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر افغان قونصل جنرل نے خیبر پختون خوا حکومت کا مشکل وقت میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طورخم بارڈر پر 100 سے زائد زخمی مریض پشاور آنا چاہتے ہیں۔

جس پر مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے مریضوں کو پشاور کے اسپتالوں تک رسائی دینے کی یقین دہانی کرائی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ زلزلے میں زخمی افراد کے علاج کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی فکر مند ہیں اور اس سلسلے میں وزارتِ خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر پر موجود مریضوں کو پشاور لانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، مشکل کی گھڑی میں افغان بھائیوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑنے پر پشاور کے ماہر ڈاکٹروں کو ضروری طبی آلات کے ساتھ جلال آباد بھیج سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید