جماعتِ اہلسنت کے تحت کراچی کے نشتر پارک میں میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں سے جلوس اور ریلیاں نشتر پارک پہنچیں، کانفرنس سے جماعتِ اہلسنت کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری، ثروت اعجاز قادری، حاجی حنیف طیب اور علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے خطاب کیا۔
اس موقع پر شاہ عبدالحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ عیدِ میلاد النبی ﷺ عقیدت اور محبت کا دن ہے، اس روز اللّٰہ کے نبی ﷺ رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی اہلِ فلسطین کے خلاف دہشت گردی تاریخ کا بدترین باب ہے۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمیں حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنا ہے، کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے، غزہ میں بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔