گڈو بیراج پر آج بڑے سیلابی ریلے کی آمد کا امکان ہے جس سے سندھ کے کچے کے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
سیہون میں دریائی بیلٹ کے مکینوں سے علاقہ خالی کروانے کے اعلانات کیے جارہے ہیں۔
صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے سکھر بیراج کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجند اور گڈو بیراج پر سیلابی ریلا پہنچے گا تو صورتحال واضح ہوجائے گی۔
دوسری جانب آبپاشی افسران نے بتایا کہ حفاظتی بند کی کمزور جگہوں پر کام چل رہا ہے، سیلاب سے سکھر بیراج کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ملتان میں شیر شاہ فلڈ بند پر پانی کا دباؤ مسلسل برقرار ہے، جھنگ میں ہیڈ تریموں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔