• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، پولیس اہلکاروں کیخلاف طالب علم کو لوٹنے کا مقدمہ درج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور پولیس کے اہلکاروں کے خلاف طالب علم کو لوٹنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ٹبی سٹی بازار میں طالب علم سیف الدین خریداری کے لیے آیا تھا، 2 پولیس اہلکاروں نے اُسے روکا اور بند گلی میں لے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی، اہلکاروں افضل اور نبیل نے زبردستی تلاشی کے دوران طالب علیم سے 53 ہزار روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ طالب علم سیف الدین کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید