• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کا شہر کا دورہ، تمام نالے و چوکنگ پوائنٹس کلیئر رکھنے کی ہدایت

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارشوں کی پیش گوئی کے تناظر میں شہر کراچی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر افضل زیدی، سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ترجمان کے ایم سی کے مطابق میئر کراچی نے شہر کے مختلف نالوں کا دورہ کیا اور تمام نالوں اور چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر رکھنے کی ہدایت کی۔ 

ان کا کہنا ہے کہ بارشوں سے قبل 15 جون سے نالوں کی مسلسل صفائی کا کام جاری ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہر ممکن کوشش ہے کہ بارشوں میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ کےایم سی اور واٹر کارپوریشن کی گاڑیاں اور مشینری نشیبی علاقوں میں موجود ہیں۔ 

میئر کراچی نے بارشوں میں سٹی وارڈنز  کو بھی اہم شاہراہوں پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید