• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیفنس، کورنگی روڈ، شارع فیصل، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ پر بوندا باندی ہوئی۔

اس کے علاوہ قیوم آباد، محمود آباد، منظور کالونی، بلوچ کالونی اور اطراف میں بوندا باندی کی اطلاعات ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید