• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا عالمی پابندیاں ختم کرنے پر یورینیم افزودگی پر حدود قبول کرنے کا عندیہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایران نے عندیہ دیا ہے کہ اگر عالمی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو وہ اپنے ایٹمی پروگرام پر سخت پابندیاں اور یورینیم افزودگی پر حدود قبول کرنے کو تیار ہے۔

برطانوی اخبار ’گارڈین‘ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے لکھا گیا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔

عباس عراقچی نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ وہ ایک حقیقی اور دیرپا معاہدے کے لیے تیار ہے جس کے تحت اپنے یورینیم افزودگی پر سخت نگرانی اور واضح حدود تسلیم کرے گا بشرطیکہ اس کے بدلے میں عالمی پابندیاں اٹھائی جائیں۔

انہوں نے اپنے مضمون میں خبردار کیا ہے کہ اگر یورپ اس موقع کو ضائع کرتا ہے تو خطے اور دنیا کو تباہ کُن نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید