• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر: نوجوان سیلفی لیتے ہوئے پل سے دریا میں جا گرا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بہاولنگر میں پل پر سیلفی لیتا نوجوان دریا میں جاگرا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ رات 2 بجے پیش آیا جہاں دریائے ستلج بھوکاں پتن پر نوجوان سیلفی لیتے ہوئے پل سے دریا میں گر گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ دریا میں اونچے درجے کے سیلاب اور پانی کے تیز بہاؤ کے باعث نوجوان کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پل پر کھڑے ہونے اور تصاویر بنانے سے روکنے کے باوجود وہ باز نہیں آتے۔

واضح رہے کہ شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد ستلج سمیت دیگر دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

قومی خبریں سے مزید