• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 27 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے

لاہور/اوکاڑہ/ کراچی(نیوز ڈیسک،نمائندگان جنگ،نامہ نگار) گرمی کی شدید لہر سے ستائے شہریوں نے عید الاضحی کے تینوں روز نہروں، دریاؤں، ڈیموں، سمندر کا رخ کیا، کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں27افراد نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ کراچی ہاکس بے پر 4، اوکاڑہ 2 بچے، کوہاٹ ڈیم 2 نامعلوم، خانپور ڈیم 2 افراد، رحیم یار خان میں 2 بھائی، لیہ 3 بچے، خانپور 2 بہن بھائی سمیت 3، دریائے سندھ میں 2 بہنیں،باجوڑ ، ہیڈ قادرپور، کوٹ ادو، فاروق آباد، سیالکوٹ میں ایک ایک شخص ڈوب کر چل بسا ۔ تفصیل کے مطابق کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے ۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں افراد ڈیم کے بہانے میں نہا رہے تھے کہ پانی میں ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشیں پانی سے نکال لیں جنکی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔اوکاڑہ کے نواحی قصبہ28ٹو ایل سے گزرنے والی نہر میں 2سالہ بچہ شاہ زین گر کر ڈوب گیاجس کی لاش نکال لی گئی۔جبکہ اوکاڑہ کے ہی نواحی قصبہ پھلروان وزیر کے میں 17سالہ حسیب اللہ نہر میں جاگرا ریسکیو ٹیم نے نوجوان کو نکالاتاہم حسیب اللہ جانبر نہ ہو سکا۔

اہم خبریں سے مزید