جہلم میں نامعلوم افراد نے ایک ہی گھر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جہلم کے کوٹھا پرانا گاؤں میں ایک گھر میں 4 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، خاتون اور 3 مردوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، قتل کی وجہ تحقیقات کے بعد معلوم ہو سکے گی۔