لاہور پولیس نے 6 سال قبل مبینہ طور پر جنات کے ہاتھوں اغواء ہونے والی خاتون کو بازیاب کروانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
ٹیم کے سربراہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن ذیشان حیدر ہوں گے۔
ترجمان پولیس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں 6 سال قبل 2 بچوں کی ماں فوزیہ کو مبینہ طور پر جنات نے اغواء کر لیا تھا جسے ٹریس کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
ٹیم میں ایس ایس پی عاصم کمبوہ، ایس پی ماڈل ٹاؤن محمد ایاز، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ، ڈی ایس پی سیف سٹی، ڈی ایس پی سی سی ڈی حسنین حیدر، دانش رانجھا، ڈی ایس پی عثمان حیدر اور انسپکٹر زاہد سلیم شامل ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے مغوی خاتون کی جلد بازیابی کا حکم دے رکھا ہے۔
خاتون کے اغواء کا مقدمہ کاہنہ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔