• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہوگا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن کل  کو ہو گا، سینیٹ کی نشست پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔

سینیٹ کی نشست کے لیے حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اتحادیوں نے رانا ثناء اللّٰہ کو امیدوار بنایا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز امیدوار ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما معین قریشی نے کہا ہے کہ کل اپوزیشن کا کوئی رکن اسمبلی گیا تو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا۔

پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں جیت کے لیے امیدوار کو 180 ووٹ درکار ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی مجموعی تعداد 363 ہے۔

قومی خبریں سے مزید