نیپال میں سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی اور کرپشن کے خلاف دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہزاروں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔
اس موقع پر پارلیمنٹ تک جانے کی کوشش کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے ربر کی گولیاں چلائیں، لاٹھی چارج و آنسوگیس شیلنگ کی اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔
ان جھڑپوں میں 20 افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 250 سے زائد زخمی ہوگئے۔
مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر نیپال کے وزیر داخلہ رامیش لیکھاک مستعفی ہوگئے اور انھوں نے اخلاقی ذمہ داری قبول کرلی۔ کشیدگی کے باعث کٹھمنڈو سمیت دیگر شہروں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیپالی حکومت نے گزشتہ ہفتے نئے رجسٹریشن قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے پر 26 سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی عائد کی ہے۔