• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیل اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نئی دہلی میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلل اسموٹریچ اور بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ معاہدے سے نجی کمپنیوں کو دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کا مضبوط راستہ ملے گا۔ بھارتی کمپنیاں اسرائیل میں اور اسرائیلی کمپنیاں بھارت میں محفوظ سرمہ یاکاری کرسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اب محفوظ اور ہموار سرمایہ کاری کا فریم ورک موجود ہے۔

اسرائیل اور بھارت کے درمیان گذشتہ سال دو طرفہ تجارت کا حجم تین ارب نوے کروڑ ڈالر تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید