• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائی کورٹ کا سیکنڈ شفٹ میں عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پشاور ہائی کورٹ نے سیکنڈ شفٹ میں عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے پشاور اور ایبٹ آباد کےجوڈیشل افسران کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق پشاور اور ایبٹ آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں پائلٹ بنیادوں پر شام کو عدالتیں شروع کی جائیں گی، عدالتوں کا اوقات کار دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگا۔

مراسلے میں مزید لکھا ہے کہ شام کو عدالتیں سول، رینٹ اور فیملی کیسز سنیں گی، خواتین اور جوینائل ملزمان سے متعلق منشیات کیسز بھی شام کو عدالتوں میں سنے جائیں گے۔

مراسلے کے مطابق 7 سال سے کم سزا والے منشیات کیسز بھی شام کو عدالتوں میں نمٹائے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید