• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، اسٹریٹ کرمنل کو 20 سال قید، ڈیڑھ لاکھ جرمانے کی سزا

کراچی کی ضلعی عدالت نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے اسٹریٹ کرمنل سہیل کو مجموعی طور پر 20 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے ملزم سہیل کو غیر قانونی اسلحے کے کیس میں بھی 7 سال قید کی سزا سنائی ہے، ملزم کا ایک ساتھی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

ملزمان نے 21 ستمبر 2024ء کو یونیورسٹی روڈ پر 3 افراد سے لوٹ مار کی تھی، جن کے خلاف مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔

عدالت نے کہا کہ ملزمان نے چھینے گئے 3 موبائل فونز اور موٹر سائیکل اصل مالکان کو واپس کے ہیں۔

ضلعی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے۔

عدالت نے کہا کہ کراچی کی موجودہ صورت حال ٹھیک نہیں ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم تمام جرائم کی جڑ ہیں، جن میں روز اضافہ ہورہا ہے، کوئی شہری بھی اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔

قومی خبریں سے مزید