• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ بال کرکٹ کیمپ کا لاہور میں آغاز، بابراعظم موجود

ریڈ بال کرکٹ کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا ہے، عبوری ہیڈ کوچ ریڈ بال کرکٹ اظہر محمود نے ٹریننگ سیشن کی نگرانی کی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ریڈ بال کیمپ کا آغاز ہو ا، جس میں 11 کھلاڑی شریک ہیں۔

عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کیمپ کی نگرانی کی اور صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں کو کوچز کی جانب سے بریفنگ دی گئی جبکہ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور نیٹ سیشنز میں بھی حصہ لیا۔

کیمپ 28 ستمبر تک جاری رہے گا، کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں بابر اعظم کے ساتھ عبداللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس، کامران غلام ،محمد علی، محمد ہریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر، ساجد خان اور شامل حسین شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید