• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد نے قطر پر حملے ’اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت‘ قرار دیدیے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی سختی سے مذمت کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے منگل کو قطر پر حملوں کو ’اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت‘ قرار دیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے تمام صلاحیتیوں کے ساتھ قطر کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید