• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی کا آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان

کمشنر کراچی کا آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے شہر قائد میں آج بھی تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اب تک ڈپریشن کی شدت کے ساتھ سندھ پر اثر انداز ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ 11 ستمبر کو سسٹم بلوچستان کے ساحل پر پہنچ کر ختم ہونے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید