محکمۂ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل بھی تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اب تک ڈپریشن کی شدت کے ساتھ سندھ پر اثر انداز ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ تیز بارش برسانے والے بادل کراچی کے شمال میں موجود ہیں، یہ سسٹم 8 سے 9 گھنٹے میں کمزور ہوکر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو گا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ بھی ایک مضبوط سسٹم ہو گا، جس سے کل بھی کراچی میں تیز بارش کا امکان موجود ہے۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ 11 ستمبر کو سسٹم بلوچستان کے ساحل پر پہنچ کر ختم ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے مسلسل کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔