• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کا رات بھر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات بھر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بتایا کہ چیف سیکرٹری کے ذریعے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی ہے، پاک فوج کے دستے بھی موقع پر پہنچ گئے۔

مرتضیٰ وہاب ایم نائن موٹروے پر شہباز گوٹھ بھی گئے، ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے ٹیمیں متحرک ہیں۔

میئر کراچی نے بتایا کہ پانی کا لیول دو گھنٹے قبل خطرناک حد پر پہنچا، مسلسل کاوشوں سے پانی کا لیول اب نمایاں طور پر کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری ندی کا دورہ کیا صورتحال وہاں بھی بہتر ہے، حالات بتدریج بہتری کی طرف جا رہے ہیں، مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ موٹر وے بند کرنے کا مقصد شہری جانوں کو نقصان سے بچانا ہے، چند گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید کم ہونے کی امید ہے۔

میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب تک 200 سے زائد افراد کو ریسکیو کرچکے ہیں، اپنی زندگی میں اتنا پانی لیاری ندی میں نہیں دیکھا۔

قومی خبریں سے مزید