محکمہ موسمیات کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والے شدت کے بادل کراچی کے مغرب میں ہیں۔
ایک بیان میں ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کہ مون سون کا سسٹم ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا مرکز 60 کلو میٹر کراچی کے مغرب میں ہے، آئندہ چند گھنٹوں میں ڈپریشن ہوا کے دباو میں تبدیل ہو گا۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
برنس روڈ، صدر، ایف بی ایریا یاسین آباد اور اطراف میں بارش ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ لانڈھی، ایئرپورٹ، شارع فیصل اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔