• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دبنگ‘ کے 15 سال، سوناکشی سنہا کے شوہر کا غیر معمولی انکشاف

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

آج سے 15 سال قبل، 10 ستمبر کو بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ’دبنگ‘ ریلیز ہوئی تھی اور اسی دن معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

سوناکشی سِنہا نے اپنی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ڈبنگ میں’تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے‘ جملے کے ساتھ ناظرین کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔

فلم میں مرکزی کردار ’چُلبُل پانڈے‘ سلمان خان نے ادا کیا تھا جبکہ اِن کے مدِ مقابل سوناکشی سنہا نے ’رجو‘ کا کردار نبھایا تھا۔

سوناکشی سنہا کی بلاک بسٹر فلم سے متعلق اِن کے ہمسفر ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے آج تک فلم ’دبنگ‘ دیکھی ہی نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ سے بات کرتے ہوئے ظہیر اقبال نے بتایا کہ دھوم مچا دینے والے فلم ’دبنگ‘ انہوں نے ابھی تک نہیں دیکھی، اِنہیں تاحال یہ فلم دیکھنے کا موقع نہیں ملا ہے۔

انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر کے اس بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ظہیر، آپ نے ابھی تک دبنگ نہیں دیکھی؟ شرم آنی چاہیے۔

اہلیہ کی ناراضی کے اظہار پر ظہیر اقبال نے جواب میں کہا کہ وہ اب یہ فلم جَلد دیکھنے والے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید