• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا جلال پور پیر والا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

—فوٹو اے ایف پی
—فوٹو اے ایف پی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلال پور پیر والا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

جلال پور پیر والا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریسکیو اور ریلیف کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر انہوں نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مشکل میں ہماری اور آپ کی مدد کرے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں حکومت آپ کے ساتھ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم اورنگزیب جلالپور پیر والا میں رہ کر سیلاب متاثرین کے معاملات دیکھیں گی۔

قومی خبریں سے مزید