• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: خواتین کی خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنانے پر نجی ایئر لائن کا پائلٹ گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی دارالحکومت دہلی میں پولیس نے خواتین کی خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنانے پر نجی ایئر لائن کے پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔

دہلی پولیس نے ایک 31 سالہ نجی ایئرلائن کے پائلٹ کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر خفیہ کیمرے سے خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا رہا تھا۔

ملزم کی شناخت موہت پریہ درشی کے نام سے ہوئی ہے، جو آگرہ کے سول لائنز علاقے کا رہائشی ہے، پولیس نے اس کے قبضے سے لائٹر کی شکل کا ایک آلہ برآمد کیا ہے جس میں خفیہ کیمرا نصب تھا۔

یہ واقعہ شنی بازار میں پیش آیا جہاں متاثرہ خاتون نے ملزم کو اپنی ویڈیو بنانے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقامی انٹیلی جنس اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے تفتیش کے دوران ویڈیوز بنانے کا اعتراف کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید