سپریم کورٹ کے 4 ججز کے چیف جسٹس کو خط لکھنے کے معاملے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خط لکھنے والوں کو ایسی باتیں ٹی رومز میں کرنے کا مشورہ دے دیا۔
اپنے بیان میں وزیر قانون نے کہا کہ بدقسمتی سے اس رجحان میں کچھ سالوں سے اِضافہ ہوا ہے، میرے خیال سے یہ رجحان ادارے کی بھلائی میں نہیں ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار نے بھی مشورہ دیا آپ ٹی روم میں یہ باتیں کیا کریں، سب کے سامنے ہے کہ چیزیں کیسے جا رہی ہیں، بار ایسوسی ایشنز کی باڈیز احتساب کا سب سے مناسب فورم ہیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ جب بھی اس طرح کی صورتحال ہوئی سب سے پہلے وکلاء باہر نکلتے ہیں، اگر کسی بھی ادارے میں کسی کا ذاتی نقصان ہوا تو اسے اندر بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام معزز اراکین عدلیہ سے گزارش ہے ایسی باتیں اپنے چیمبر یا ٹی رومز میں کریں۔