• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حسین مرزا ڈپٹی چیف اسکاؤٹس کمشنر پاکستان مقرر

محمد حسین مرزا ۔ فوٹو: فائل
محمد حسین مرزا ۔ فوٹو: فائل

محمد حسین مرزا کو ڈپٹی چیف اسکاؤٹس کمشنر پاکستان مقرر کردیا گیا۔

چیف اسکاؤٹس کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن چوہدری محمد ریاض نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے خازن محمد حسین مرزا کی اسکاؤٹنگ کیلئے اعلیٰ خدمات پر انہیں ڈپٹی چیف اسکاؤٹس کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن مقرر کیا ہے۔

کراچی اوپن ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے محمد حسین مرزا کو ان کی تقرری پر مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

کراچی اوپن ڈسرکٹ نے مزید کہا کہ محمد حسین مرزا اسکاؤٹنگ کی ترقی و ترویج کیلئے مزید صلاحیتوں کو بروکار لائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید