ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں درختوں کا سہارا لے کر مدد کے منتظر سیلاب متاثرین کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے 5 سال کی بچی کو کندھے پر اٹھا رکھا ہے۔ ریسکیو کی ٹیموں نے بچی سمیت 2 افراد کو ریسکیو کر لیا۔
متاثرہ شخص نے ریسکیو اہلکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فون کرتے ہیں کوئی نہیں آتا۔
ریسکیو اہلکار نے کہا کہ ہم نے بہت چکر لگائے، لوگ کیوں نہیں نکلتے۔
متاثرہ شخص نے کہا کہ میری کزن درخت پر تھی اب وہاں نہیں ہے۔ جس پر ریسکیو اہلکار نے کہا کہ اسے بھی ڈھونڈتے ہیں۔