کراچی کے علاقے بھٹائی آباد کے ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی جھگڑے کا لگتا ہے، تینوں خواتین کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک مرد اور ایک بچی زخمی بھی ہوئی ہے۔
پولیس کے حکام کے مطابق واقعے میں زخمی لڑکی کی شناخت نندنی اور زخمی مرد کی شناخت اجے کے نام سے ہوئی۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق زخمی شخص اجے خواتین کا ماموں ہے، شبہ ہے کہ ماموں نے تیز دھار آلے سے خواتین کے گلے کاٹے ہیں۔
پولیس کے حکام کا بتانا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔