• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمشنر کی محمود اچکزئی سے ملاقات، کوئٹہ دھماکے پر تعزیت

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ—فائل فوٹوز
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ—فائل فوٹوز

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے مطابق ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے میں دھماکے میں جانی نقصان پر محمود اچکزئی سے تعزیت کی۔

اس موقع پر ملک کے مجموعی سیاسی حالات سمیت علاقائی صورتِ حال پر مشاورت ہوئی۔

ترجمان تحریکِ تحفظ آئینِ پاکستان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔

محمود خان اچکزئی نے برطانوی ہائی کمشنر سے کہا کہ معدنیات کے معاملے کو آئینی تحفظ نہیں دیا جاتا تو سیاسی حالات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے جین میریٹ سے یہ بھی کہا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں، مگر معدنیات کی کھوج سے پہلے وہاں کے عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید