• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب پورا ہو رہا ہے: ایمان فاطمہ

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر ایمان فاطمہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب پورا ہو رہا ہے، ون ڈے ٹیم میں پہلی مرتبہ نام آنے پر پُرجوش ہوں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے ٹیم میں میرا نام پہلی مرتبہ آیا ، اس سے قبل میں نے آئر لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی ہے۔ 

ایمان فاطمہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے، میرا بھی خواب پورا ہو رہا ہے،  کوشش ہو گی کہ اس کو یادگار بناؤں۔کیمپس کے دوران بیٹنگ اور فیلڈنگ پر کام کیا ہے، میں نے اپنی فٹنس کو بہتر کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے رول کے مطابق کھیلوں گی، پاور ہٹنگ پر بہت کام کیا ہے، شاٹس سلیکشن کو بہتر بنایا ہے،  کوشش یہی ہے کہ پلان اور اس وقت ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلوں۔

پاور ہٹر ایمان فاطمہ کا کہنا تھا کہ شروع سے شاہد آفریدی کو دیکھا ہے، انہی کی طرح بننے کی کوشش کر رہی ہوں، کوشش ہوتی ہے جس انداز سے شاہد آفریدی کھیلتے تھے اسی طرح کھیلوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویمن کرکٹرز کی بات کروں تو آسٹریلیا کی ایلس پیری سے بہت متاثر ہوں، بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جبکہ اپنی کی ٹیم کی کھلاڑیوں سے بھی متاثر ہوں۔ کپتان فاطمہ ثناء اچھی آل راونڈر ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید