• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آصف علی زرداری چین کے 10 روزہ دورے پر روانہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر چین کے 10 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری  12 سے 21 ستمبر تک چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے جہاں وہ چنگدو، شنگھائی اور شِنجیانگ میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس دورے میں پاک چین تعلقات اور اقتصادی و تجارتی تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔ اس دوران سی پیک اور مستقبل کے رابطہ کاری منصوبے بھی زیرِ غور آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید