• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوانی: غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 29 افراد گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جیوانی میں غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 29 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں سے بیشتر کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے اور ابھی مزید کارروائی بھی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید