قطر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کا خیرمقدم کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے بدھ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حماس کے مرکزی رہنماؤں کے ایک اجلاس پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد شہید ہوگئے تھے۔