بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ایک 17 سالہ طالب علم کو میٹرو اسٹیشن پر دوست کے ساتھ جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کا نام منوجیت یادیو تھا، جو بارا نگر کا رہائشی اور باگ بازار ہائی اسکول کا طالب علم تھا اور اپنے دوستوں کے ساتھ روزانہ میٹرو کے ذریعے گھر واپس آتا تھا۔
منوجیت اسٹیشن پر آج اپنے ایک دوست کے ساتھ کسی بات پر الجھ گیا تھا۔ صورتحال مزید بگڑی تو ایک اور دوست نے مبینہ طور پر چھری مار دی۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ حملہ آور کس طرح چھری میٹرو کے احاطے میں لایا۔