• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بچوں سے زیادتی کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

2 روز قبل کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق ملزم پر ایک ہفتے کے دوران 3 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اس کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم اب تک کئی چھوٹی بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے، ملزم 2016 سے بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا آرہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے بچوں سے زیادتی کی 100 سے زائد ویڈیوز ملی ہیں، ملزم کے پاس سے ایک یو ایس بی بھی برآمد ہوئی جس میں متعدد ویڈیوز ہیں۔

قومی خبریں سے مزید