• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورٹ پالیسی کے مطابق جلد کیس مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان نے تحریری حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ کورٹ پالیسی کے مطابق جتنی جلدی ہوسکے کیس مقرر کردیں۔

حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کا مؤقف ہے نیب حیلے بہانوں سے کیس کو طوالت دے رہی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ جلد کیس مقرر کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید