• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: کار اور بس میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سرگودھا میں کار اور بس کے درمیان تصادم 3 افراد کی جان لے گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقے عزیز بھٹی ٹاؤن کے قریب کار اور بس میں ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سرگودھا پولیس کے مطابق حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

قومی خبریں سے مزید