• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: خاتون کی ذہنی معذور بیٹے کے ساتھ خودکشی، شوہر سے معذرت

— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی خاتون نے ذہنی معذور بیٹے کے ساتھ 13ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ساکشی چاؤلہ نامی 37 سالہ خاتون نے اپنے 11 سالہ بیٹے کے ساتھ 13ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی اور شوہر کے نام معذرت کا نوٹ چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ساکشی چاؤلہ اپنے ذہنی معذور بیٹے دکشن اور شوہر درپن چاؤلہ کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کے ایش سٹی میں رہائش پذیر تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درپن چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ذہنی معذور تھا جس کا علاج گزشتہ ایک دہائی سے جاری تھا تاہم خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درپن چاؤلہ پیشے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جو اس افسوسناک واقعے کے وقت گھر پر ہی موجود تھے۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ دوسرے کمرے میں تھے، جہاں سے انہوں نے چیخ کی آواز سنی تو فوراً بالکونی میں دیکھا تو ساکشی چاؤلہ اور ان کا بیٹا چھلانگ لگا چکے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید